Saturday, July 27, 2024

پاناما کیس : پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیے

پاناما کیس : پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیے
November 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر شریف فیملی کے خلاف ثبوت جمع کرا دیے۔ تحریک انصاف کے وکلاءنے چھ سو چھیاسی صفحات پر مشتمل دستاویزات جمع کرائیں۔ بینک کھاتوں اور قرض معافی کی تفصیل بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ کل پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف کی دستاویزات میں شریف فیملی کے بینک کھاتوں اور قرض معافی سے متعلق تفصیلات شامل ہیں جو 686 صفحات پر مشتمل ہیں۔ گزشتہ سماعت پروزیراعظم نوازشریف کے بچوں مریم، حسن اور حسین نے اپنے جوابات تو جمع کرا دیے تھے تاہم حکومتی وکیل سلمان بٹ نے دستاویزات جمع کرانے کےلئے 15روز مانگے تھے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیرون ملک سے دستاویزات منگوانی ہیں۔ عدالت نے تمام فریقین کو15نومبرتک دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو گا۔ حاکم وقت کا معاملہ الگ ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے خود کو احتساب کےلئے پیش کیا اس لیے ان کا معاملہ پہلے سنا جائیگا۔