Tuesday, May 7, 2024

تحریک اںصاف کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ ، متنازع خبر پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت

تحریک اںصاف کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ ، متنازع خبر پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف حکومت کوپانامہ لیکس کے بعد متنازعہ خبر پر ٹف ٹائم دینے کےلئے تیار ہوگئی ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی کےخلاف سینٹ میں قرارداد لانے کےلئے تین اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرلیا جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی پیپلزپارٹی نے مشاورت کےلئے وقت مانگ لیا۔ تفصیلا تکےمطابق پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی دبا نہیں کہ تحریک انصاف ایک اور معاملے کو اٹھانے میں لگ گئی پہلے قومی سلامتی کے منافی خبر پر بننے والی کمیٹی کو مسترد کیا پھراس کےخلاف سینٹ میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا اب اپوزیشن کو بھی اسی معاملے پر ساتھ ملانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ اسی حوالے سے شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مسلم لیگ ق کے کامل آغازسے ٹیلیفونک رابطے کئے اور حکومتی کمیٹی پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔انہوں نے اپوزیشن رہنماﺅں کو کمیٹی کےخلاف ایوان بالا میں مشترکہ قرار لانے کی پیشکش کی  اعتزاز احسن نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل سے آگاہ کروگا۔ شاہ محمود قریشی نے سراج الحق اور کامل آغا کو بھی مشترکہ قرار داد لانے پر راضی کرلیا شاہ محمود قریشی کہتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کررہے ہیں مشترکہ قراردادکا متن بھی اپوزیشن کی مشاورت سے تیار کریں گے۔۔