Wednesday, April 24, 2024

پاناما کیس کی سماعت کے بعد مظاہرے کا کوئی جواز نہیں : فضل الرحمان

پاناما کیس کی سماعت کے بعد مظاہرے کا کوئی جواز نہیں : فضل الرحمان
October 23, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرزعمل غیرجمہوری ہے۔ اپوزیشن کے مطالبہ پر عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان اٹھارہ کروڑ عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ پانامالیکس کا معاملہ عدالت میں چلے جانے کے بعد اس کے خلاف مظاہرے عدالت کو دباو میں لانے کی کوشش ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک سے عوام کی حالت زار بدل جائے گی۔ اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کرنے والے سی پیک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا اسلام آباد کو بند کرکے انتشار کی سیاست کرنے والے ایک بار پھر تماشہ لگانا چاہتے ہیں لیکن عوام عمران خان کو مسترد کر چکے ہیں۔