Thursday, April 25, 2024

دو نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاست بند ہو جائے گی : احسن اقبال

دو نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاست بند ہو جائے گی : احسن اقبال
October 22, 2016
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد نہیں پی ٹی آئی کی سیاست بند ہو جائے گی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا عمران خان جہاں مخالفانہ تقریرکرتے ہیں وہاں نون لیگ جیت جاتی ہے۔ وزیراعظم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں‘ عدالت نے بلایا تو ضرور جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت نے بلایا تو وہ ضرور جائیں گے۔ ابھی عدالت نے مقدمہ سنا نہیں اور عمران خان نے فیصلہ سنا بھی دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جہاں مخالفانہ تقریر کرتے ہیں وہاں نون لیگ جیت جاتی ہے۔ پی ٹی آئی نے گزشتہ دھرنے میں جونقصان پہنچایا وہ پورا کرے۔ دو نومبر کو اسلام آباد تو نہیں بند ہو گا مگر پی ٹی آئی کی سیاست ضرور بند ہو جائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت طلبہ میں لیپ ٹاپ بطور رشوت تقسیم نہیں کر رہی۔ سی پیک گیم چینجر ہے۔ پاکستان دوبارہ ترقی کے دہانے پر کھڑا ہے لیکن کچھ لوگ ان حالات میں بھی مایوسی کی باتیں کرتے ہیں۔