Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ترک سفیر سے ملاقات ، جوائنٹ سیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ترک سفیر سے ملاقات ، جوائنٹ سیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا
November 14, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے وفد نے ترک سفیر کو صدرطیب اردگان کی آمد پر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا ، ترک سفیر نے پی ٹی آئی کوبائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا، شاہ محمود کہتے ہیں مشورہ نیک ہے، پارٹی کے سامنے رکھیں گے. تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ترک سفیر سے ملاقات کی اور انہیں طیب اردگان کی پاکستان آمد پر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک سفیر نے پی ٹی آئی کو بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے ، شاہ محمود کہتے کہ ترک صدر قابل احترام ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ ان کے خطاب کے بائیکاٹ کو حکومت توڑ مروڑ کے پیش کرے اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر اور عمران خان کا گہرا تعلق ہے، یہ ملاقات بھی سفارتی نہیں دوستانہ تھی، خوشی ہوئی کہ ترک سفیربھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے موقف کو سمجھتے ہیں۔