Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی رہنماﺅں کی لندن یاترا ناکام‘ طاہرالقادری نے کینیڈا کا ٹکٹ کٹوا لیا

پی ٹی آئی رہنماﺅں کی لندن یاترا ناکام‘ طاہرالقادری نے کینیڈا کا ٹکٹ کٹوا لیا
October 10, 2016
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں دوریاں مزید بڑھ گئیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پہلے لندن میں پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ملاقات سے انکار کیا اور اب وہ اچانک کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو سیاسی کزنز میں دوریوں کی خلیج وسیع سے وسیع تر ہوتی جا رہی ہے۔ لندن میں شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں انہیں اسلام آباد دھرنے میں شریک ہونے کی درخواست کی جس کے جواب کے لیے انہوں نے وقت مانگ لیا تاہم انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سے ملاقات سے انکار کیا جس کے بعد اچانک ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے کینیڈا کے لیے روانہ ہو گئے۔ منہاج القران ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ملاقات سے بچنے کے لیے کینیڈا گئے ہیں اور وہ اکیس اکتوبر کو واپس لندن پہنچ کر پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔