Thursday, March 28, 2024

محمود الرشید کا آئی جی پنجاب کا خط

محمود الرشید کا آئی جی پنجاب کا خط
October 26, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے سے باز رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 2نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے پولیس ہمارے کارکنوں کو حراست میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج قانون کے مطابق پرامن اور کرپشن فری پاکستان کیلئے ہے امید ہے پولیس سیاسی دباﺅ کو بالا طاق رکھتے ہوئے پیشہ وارانہ امور سر انجام دے گی اورکارکنوں کی بلا جواز گرفتار یوں اور انہیں ہراساں کرنے سے باز رہے گی۔