Saturday, April 20, 2024

عمران خان دو نومبر کے دھرنے کیلئے جہادی تنطیموں کو پانچ پانچ سو مسلح افراد لانے کا کہا ہے : دانیال عزیز

عمران خان دو نومبر کے دھرنے کیلئے جہادی تنطیموں کو پانچ پانچ سو مسلح افراد لانے کا کہا ہے : دانیال عزیز
October 21, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)حکومتی ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو بیماری قراردیدیا دانیال عزیز کہتے ہیں کہ عمران خان ضدی بچے کی طرح کھیلنے کو چاند مانگ رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ایم این اے دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بیماری ہیں، عوام نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بیماری کا علاج کر کے ملک کو نقصان سے بچایا جائے۔ اسلام آباد کے عوام نے دھرنے روکنے کی درخواست کی ہے، حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے تحفظ اور امن کیلئے ہر قدم اٹھائے گی۔ ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی شامیں رنگین ہوتی ہیں، انہیں پتہ نہیں چلتا کہ کونسی بات کہاں کرنی ہے۔ عمران خان دو نومبر کے دھرنے کیلئے جہادی تنطیموں کو پانچ پانچ سو مسلح افراد لانے کا کہا ہے۔ آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ جب وقت آ ئے گا تو حکومت فیصلہ کرے گی۔