Thursday, March 28, 2024

عمران خان منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث رہے ہیں : زبیر عمر

عمران خان منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث رہے ہیں : زبیر عمر
October 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر مملکت زبیر عمر کا کہنا ہے کہ عمران کان نے کالا دھن صاف کرنے کیلیے بہت بے ایمانیاں کیں،لیکچر ایسے دیتے ہیں جیسے خود فرشتے ہوں ، خود منی لانڈرنگ ٹیکس چوری میں ملوث رہے ہیں  ۔ کہتے ہیں لاک ڈاؤن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے،عمران چاہتے ہیں کہ بدنظمی ہو اورحکومت کا تختہ الٹاسکیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت محمد زبیر کپتان پر خوب برسےکہنے لگے عمران خان نے مشرف دور میں کالادھن سفید کیا۔ منی لانڈرنگ کی عمران خان 2018 میں نظر آتی شکست دیکھ کر احتجاج کے راستے پر نکل پڑے ہیں،وہ مریم نواز کے سیاسی مستقبل سے بھی خوفزدہ ہیں۔ زبیر عمر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے تینتیس سال تک آف شورکمپنی چھپائے رکھی اور ٹیکس بھی نہ دیا محمد زبیر نے کہا کہ عمران عدالتوں کو مانتے ہیں نہ ہی سسٹم کو ریاستی اداروں کوذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا بغاوت کے مترادف ہے ، عمران خان کی خواہش ہے کہ اسلام آبادمیں لاشیں گریں۔ انہوں نے کہا کہ  بلاجوازدھرنوں سے اقتصادی راہداری منصوبہ متاثرہوگا۔