Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی نے پارٹی الیکشن کمیشن کو عارضی طور پر ختم کردیا

پی ٹی آئی نے پارٹی الیکشن کمیشن کو عارضی طور پر ختم کردیا
November 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان  نے پارٹی الیکشن کمیشن کو عارضی طور پر  ختم کردیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے پارٹی کے الیکشن کمیشن کو عارضی طور پر ختم کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ عمران خان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٖٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے موجودہ سیاسی حالات کے تناطر میں الیکشن کمیشن کو بند کرنا پڑا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں پارٹی کے انٹرا الیکشن کرانا مناسب نہیں ہے اس لئے مناسب وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے اور اس کیلئے الیکشن کمیشن کو  بحال کر دیا جائے گا۔