Thursday, April 25, 2024

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،100 انڈیکس 41299 پوائنٹس پر بند

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،100 انڈیکس 41299 پوائنٹس پر بند
November 1, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنا موخر کرنے کی خبر آتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور تیزی دیکھی گئی ۔ کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوا . تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ایسا ڈولا کہ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار سے گر کر انتالیس ہزار کی سطح پر آگیا۔ تاہم منگل کو سیاسی میدان میں اچھی خبروں سے اسٹاک مارکیٹ نے بھی تیزی دکھانی شروع کردی  اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلے چالیس ہزار اور پھر اکتالیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی پارکرگیا  کاروباری سیشن کے  اختتام پر انڈیکس چودہ سو چھ پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پورے دن کے دوران 50 کروڑ 65 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی سب سے زیادہ کام کمرشل بینکوں، پاور جنریشن اور آئل اینڈ گیس سیکڑ میں دیکھا گیا۔ ادھر اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی مائنس سے بی پازیٹو میں تبدیل کرنے پر بھی مارکیٹ نے مثبت ردعمل دکھایا ۔ ادارے نے پاکستان کی معاشی نمو 2019 تک 5 فیصد رہنے جبکہ فی کس آمدنی 1500ڈالر سے بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔