Tuesday, April 23, 2024

سٹاک مارکیٹ : ہنڈریڈ انڈکس 41124پوائنٹس پر بند

سٹاک مارکیٹ : ہنڈریڈ انڈکس 41124پوائنٹس پر بند
October 4, 2016
  کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انڈیکس فراٹے بھرتی رہی ، سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو اڑتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ اکتالیس ہزار ایک سو چوبیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں ابتدا سے ہی تیزی دیکھی گئی کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو اڑتیس پوائنٹس کے مزید اضافے میں کامیاب ہوگیا ۔ انڈیکس  اکتالیس ہزار ایک سو چوبیس پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ کاروباری لحاظ سے بینک آف پنجاب، پی آئی اے، ٹی آر جی، جاپان پاور اور سلک بینک کے حصص سرفہرست رہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی سیمنٹ اور آئل سیکٹر میں خریداری کی ۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ممبران پارلیمان کے ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کا بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہونے سے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ۔ چین کی شنگھائی اسٹاک ایکسچینج  کی پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کے ساتھ طویل مدتی سرمایہ کار بننے میں دلچسپی کے اظہار سے بھی انویسٹرز کا شیئرز کی خریداری میں رحجان برقرار رہا ۔