Friday, April 19, 2024

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس 40986 پوائنٹس پر بند

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس 40986 پوائنٹس پر بند
October 3, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران نیا ریکارڈ بن گیاہے  کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس نے تاریخ کا ایک اور ریکارڈ بنالیا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی  ۔ کاروباری سیشن کے دوران  پانچ سو پوائنٹس سے زائد اضافے سے انڈیکس اکتالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تاہم مارکیٹ نے کریکشن لیتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ کاروبار کا اختتام  ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو چوالیس پوائنٹس اضافے سے ہوا اور انڈیکس چالیس ہزار نو سو چھاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری لحاظ سے پی آئی اے، بینک آف پنجاب، پیس پاک، سلک بینک، کوئس فوڈ اور ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز سرفہرست رہے۔ سیمنٹ، بینکس، فرٹیلائزر اور انرجی سیکٹر کا مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار رہا۔