Tuesday, April 16, 2024

سٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھا گئے

سٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھا گئے
October 18, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھا گئے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے مندی غالب رہی جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی۔ ملک میں جاری سیاسی بے چینی اور پی ٹی آئی کی جانب دھرنوں کے اعلان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے آج پورا دن فروخت کا رجحان زیادہ رہا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور انڈیکس 328 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 954 پوائنٹس پر بند ہوا  مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہیتھی اور انڈیکس نئے ریکارڈز بنا رہا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں کریکشن ڈیو تھی جو آج کے روز واضح طور پر دیکھنے میں آئی ۔ پورے دن کے دوران  38 کروڑ 28 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جبکہ 261 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 134 کی قیمت میں اضافہ ہوا۔