Friday, April 26, 2024

سٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

سٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
September 30, 2016
کراچی(92نیوز)بھارت کی پاکستانی معشیت کو دھچکا دینے کی بزدلانہ کارروائی کام نہ آئی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آخری روز دو سو چھیالیس پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کےمطابق کاروبار کے آغاز سے دیکھی جانے والی تیزی کا رجحان دونوں سیشنز میں تبدیل نہ ہوسکا، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں ملی جلی تصویر پیش کرتا رہا مگر بینکنگ، آئل، کیمیکل، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں کے شیئرز میں تیزی نمایاں رہی۔ اسی وجہ سے ہنڈریڈ انڈیکس دو سو چھیالیس پوائنٹس اضافے سے چالیس ہزار پانچ سو بیالیس پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ چار سو پینتیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے تین سو دس میں اضافہ، ایک سو چودہ میں کمی اور گیارہ میں استحکام رہا۔مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے  سرمایہ کاروں کا پاکستانی معشیت پر بھروسے کی بدولت مارکیٹ نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے. موجودہ صورتحال میں آنے والے دنوں یں انڈیکس مزید نئے ریکارڈز بناتا نظر آ رہا ہے.