Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کیلئے دبئی میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ

پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کیلئے دبئی میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ
October 19, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل آج ہو گا۔ دبئی میں شام پانچ بجے رنگ و نور سے سجی تقریب میں کھلاڑیوں کی بولی لگے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہو رہی ہے۔ پانچوں فرنچائزیں مختلف کیٹیگریز سے چار سو چودہ کھلاڑیوں میں سے پسند کے کرکٹرز منتخب کریں گی۔ آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں سجنے والی تقریب میں شاہد آفریدی‘ مصباح الحق‘ شعیب ملک‘ کرس گیل‘ ڈیرن سیمی‘ روی بوپارہ سمیت کئی شہرہ آفاق کھلاڑی شامل ہوں گے۔ قواعد کے مطابق کھلاڑی منتخب کرنے کا پہلا حق لاہور قلندرز کو ہوگا۔ پھر کراچی‘ پشاور اور کوئٹہ کھلاڑی منتخب کریں گے۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے آخر میں کھلاڑی چن سکے گی۔ فرنچائزز کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے‘ ٹرانسفر یا ریلیز کرنے کا فیصلہ بھی کریں گی۔ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن اگلے سال فروری میں کھیلا جائےگا۔