Saturday, April 20, 2024

پشاور میں ڈیوٹی پر جانیوالے ایس ایچ او کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پشاور میں ڈیوٹی پر جانیوالے ایس ایچ او کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) – پشاور میں ڈیوٹی پر جانے والے ایس ایچ او کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق 2 نامعلوم افراد نے ایس ایچ او کی گاڑی کا تعاقب کیا اور ان پر فائرنگ کردی۔

پشاور میں نادرن بائی پاس پر تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ سے نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں اکیلے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ سفید گاڑی نے ان کا پیچھا کیا اور گاڑی میں سوار 2 افراد نے گاڑی سے اتر کو انہیں فائرنگ سے نشانہ بنایا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، ایس ایس پی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیا ہے، سی سی پی او کے مطابق شکیل خان پر کلاشنکوف اور نائم ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، شہید ایس ایچ او شکیل خان کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔