Saturday, April 27, 2024

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے ہرادیا

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے ہرادیا
February 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 1 رنز سے ہرادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196 رنز بناسکی۔ اعظم خان کی 85 رنز کی اننگ رائیگاں گئی، اوپنر رحمن اللہ گرباز46، مبصر خان 21، دانش عزیز صفر، لیام ڈاؤسن 4، آصف علی 11، فہیم اشرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مرچنٹ دی لینگر7 اور موسیٰ خان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشد نے 29 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، وہاب ریاض نے 2، حسین طلعت اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 206 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر محمد حارث نے برق رفتار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے محض 32 گیندوں پر 70 رنز کی اننگ جڑ دی۔ انہوں نے نصف سنچری 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مکمل کی۔

اوپنر حضرت اللہ ززئی 13، یاسر خان 35، شعیب ملک 38، شیرفین ردرفورڈ 16، لیام لیونگ اسٹون 9، بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر، صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 8 اور عثمان قادر 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، وقار مقصود نے 2 جبکہ مرچنٹ دی لینگر، لیام ڈاؤسن اور ظہیر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔