Thursday, April 18, 2024

پشاور، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن، دہشت گرد ہلاک

پشاور، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن، دہشت گرد ہلاک
October 6, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں فورسز اور دہشت گردوں کے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، اسلحہ اور گولہ باورد برآمد کرلیا گیا۔

مارا گیا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔