Saturday, April 20, 2024

پشاور پولیس لائنز دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار

پشاور پولیس لائنز دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار
March 17, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور پولیس لائنز دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار ہوگئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ دھماکا ٹی ٹی پی الاحرار نے کیا، حملے کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 300 کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی شناخت کی گئی، 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز دھماکے میں 84 افراد شہید اور 233 افراد زخمی ہوئے تھے۔