Sunday, May 19, 2024

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ میں شہداء کی تعداد 100 ہوگئی

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ میں شہداء کی تعداد 100 ہوگئی
January 31, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ سے ملک کی فضا سوگوار ہے، شہداء کی تعداد 100 ہوگئی، تریپن زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق زخمیوں میں 7 کی حالت تشویش ناک ہے، 126 افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

مسجد کے احاطے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، چھت کے ملبے کو ہٹا دیا گیا۔ محکمہ صحت نے شہداء اور زخمیوں کی رپورٹ بھی جاری کردی۔

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے پولیس لائنز کا دورہ کیا، نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

دھماکے کے باعث خیبرپختونخوا میں آج مکمل سوگ جبکہ پرچم سرنگوں ہے۔

پولیس لائن دھماکہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

پولیس لائن دھماکہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ،رپورٹ کے مطابق پولیس لائن میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس لائن گیٹ ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسجد کے پلر گرنے سے چھت بیٹھی جس سے نقصان زیادہ ہوا ،سکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔