Thursday, March 28, 2024

پشاور پولیس اسٹیشن پر حملے میں ڈی ایس پی اور دو اہلکار شہید ہو گئے، نماز جنازہ ادا

پشاور پولیس اسٹیشن پر حملے میں ڈی ایس پی اور دو اہلکار شہید ہو گئے، نماز جنازہ ادا
January 14, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - سربند پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور دو اہلکار شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس سٹیشن پر رات کی تاریکی میں  دستی بم پھینکے اور فائرنگ کر دی۔ اس موقع پر اضافی نفری بلائی گئی اور ڈی ایس پی سردار حسین گن مینز سمیت تھانے کے قریب پہنچے تو انہیں اور ان کے محافظوں کو دہشت گرد سنائپر نے گولی ماردی۔  

ڈی ایس پی سردار حسین اور ان کے ہمراہ موجود دو کانسٹیبل زخموں۔ کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی اور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔  

جنازے میں گورنر غلام علی، آئی جی پولیس معظم جاہ ،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔