Thursday, March 28, 2024

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے لیے اسمبلی چوک میں احتجاج

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے لیے اسمبلی چوک میں احتجاج
October 6, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور میں پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے لیے اسمبلی چوک میں احتجاج کیا۔

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے لیے اسمبلی چوک میں احتجاج کیا، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے 50 سے زائد اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پشاور میں اساتذہ پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی، کہتی ہیں کہ ‎اساتذہ پر وحشیانہ تشدد اور پتھراؤ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔