Sunday, May 19, 2024

پشاور میں وینٹج اینڈ کلاسک کار ریلی خیبر پاس سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ گئی

پشاور میں وینٹج اینڈ کلاسک کار ریلی خیبر پاس سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ گئی
December 4, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور میں وینٹج اینڈ کلاسک کار ریلی خیبر پاس سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے لینڈ روور اور سکیورٹی فورسز کے تعاون سے وینٹج اینڈ کلاسک کار ریلی کا اہتمام کیا، یہ گزشتہ روز صوابی اور خیبر ڈسٹرکٹ سے گزری اور آج پشاور پہنچی ہے۔

پشاور میں قدیم موڈیفائڈ چمچماتی گاڑیاں نمائش کے لئے کھڑی کی گئی ہیں، جن میں مرسیڈیز، فوکسی، فورڈ، شاورلیٹ، جیگوار شامل ہیں۔ کلاسک گاڑیوں کو دیکھنے کے لئے نوجوان پشاور کلب کا رخ کر رہے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ وینٹج اینڈ کلاسک کار ریلی کا انعقاد ہر سال پشاور اور خیبر میں کیا جاتا ہے جس میں پاکستان بھر سے کاروں کے شوقین بڑے جوش وخروش سے حصہ لیتے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قبائلی اضلاع پُرامن ہیں اور عوام مہمان نواز ہے۔

کار ریلی میں موجود بچوں نے قدیم موڈیفائڈ گاڑیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔ خواتین بھی کار ریلی کے حوالے سے کافی پُرجوش دکھائی دیں، گاڑیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

نصف صدی پرانی ان گاڑیوں کو دیکھ کر انسان یادوں کے دریچوں میں کھو جاتا ہے اس لئے تو لوگ اسے دیکھنے کے لئے جوق درجوق چلے آتے ہیں۔