Friday, March 29, 2024

پشاور میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

پشاور میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا
November 12, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ صوبے میں اموات 18 ہو گئیں۔

 چوبیس گھنٹوں میں پشاور میں 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں ایک روز میں 194 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت رہا۔ لاہور میں 100 اور راولپنڈی میں 21 کیسز آئے۔ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 29 کیسز سامنے آئے۔ شہری علاقوں میں 08 جبکہ دیہی ایریاز میں21 کیسزرپورٹ ہوئے ۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے 9 ، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 4 ، نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 197 ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 985 جبکہ شہری علاقوں میں تعداد 2 ہزار 190 ہو چکی ہے۔ ڈینگی سے اب تک 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہونے کے باجود ڈینگی مچھر کے وار تھم نہ سکے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 202 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ڈٰینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 618 تک پہنچ گئی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور 86 نئے مریضوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔