Thursday, May 2, 2024

پشاور خودکش دھماکے کے دوسرے روز بھی ملکی فضا سوگوار، شہدا کی تعداد 63 ہوگئی

پشاور خودکش دھماکے کے دوسرے روز بھی ملکی فضا سوگوار، شہدا کی تعداد 63 ہوگئی
March 5, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور میں خودکش دھماکے کے دوسرے روز بھی ملک کی فضا سوگوار ہے، مسجد میں خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 63 ہوگئی۔

30 سے زائد شہدا کی اجتماعی نمازجنازہ کوہاٹی چوک میں ادا کی گئی، میتیں آبائی علاقوں ضلع ہنگو اور کرم کیلئے روانہ کردی گئیں۔

گزشتہ روز بھی کچھ شہدا کو نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا، دو پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔

140 سے زائد زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے، کئی شہداء کی تدفین کردی گئی۔ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے مراسلہ تھانہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا، مراسلہ ایس ایچ او خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا۔