Saturday, May 18, 2024

پشاور کے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آٹھ سال بیت گئے

پشاور کے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آٹھ سال بیت گئے
December 16, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور کے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آٹھ سال بیت گئے۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ننھے شہیدوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

16دسمبر 2014 کو قوم کو ایسا غم ملا جس کی یاد آج بھی دلوں کو پارہ پارہ کر دیتی ہے۔ بزدل دہشت گردوں نے قوم بچوں کوہدف بنایا اور سنگ دلی کی ایسی تلخ یادگارچھوڑی جس کا سوچ کر آج بھی انسانیت کانپ اٹھتی ہے۔

سفاک دہشت گردوں نے اس روز آرمی پبلک سکول کی معصوم کلیوں کو مسل ڈالا۔ ننھے بچوں کو جس ہال میں بربریت نشانہ بنایا گیا وہ اب بھی شہید بچوں کی معصومیت کی گواہی دے رہا ہے ۔

اس سانحہ میں ملوث دہشت گرد  صفحہ ہستی سے مٹ گئے ماسٹر مائنڈ بھی کیفر کردار تک پہنچ گیا، 5 دیگر دہشت گردوں کو بھی پھانسی دے کر انجام تک پہنچا دیاگیا۔ قربانی دینے والے  اے پی ایس کے ننھے شہیدوں پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجان کر دیا۔

8 سال بعد بھی آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کی یادیں دلوں میں تازہ ہیں۔  یہ سب شہید تاریخ میں امرہو گئے۔ ان کی لازوالی قربانی کی داستان دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔