Friday, May 17, 2024

پشاور کے کوچہ رسالدار میں ہونے والا دھماکے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

پشاور کے کوچہ رسالدار میں ہونے والا دھماکے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
March 6, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور حملے کے خودکش حملہ آور کی دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں خود کش حملہ آور کو دو سہولت کاروں سمیت کوچہ رسالدار کی جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود کش حملہ آوراور دو سہولت کار الگ الگ مسجد کے قریب پہنچتے ہیں۔ تینوں چند سیکنڈ کے لئے رک جاتے ہیں اور سہولت کار خود کش حملہ آور کی رہنمائی کرتے ہوئے چل پڑتے ہیں۔

اس سے قبل منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں خود کش حملہ آور کو انہی سہولت کاروں کے ساتھ جہانگیر پورہ بازار کے قریب رکشے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔