Friday, April 26, 2024

پشاور ہائی کورٹ، اسد قیصر کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

پشاور ہائی کورٹ، اسد قیصر کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل
August 11, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اسد قیصر کے خلاف آئندہ سماعت تک انکوائری سے روک دیا۔

اسد قیصر کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسد قیصر کا کہنا ہے انکوائری ایف آئی اے نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے کے پاس انکوائری کا اختیار ہے۔

اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا 13 اگست کو لاہور میں بڑا جلسہ ہوگا، جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔