Sunday, May 19, 2024

پشاور دھماکے میں شہید 33 افراد کی نمازجنازہ ادا، گورنر سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

پشاور دھماکے میں شہید 33 افراد کی نمازجنازہ ادا، گورنر سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت
January 31, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - سانحہ پشاور المناک نقوش چھوڑ گیا، پشاور دھماکے میں شہید 33 افراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، کمشنر پشاور سمیت اعلیٰ پولیس اور عسکری حکام شریک ہوئے۔

پشاور دھماکے کے ستائیس شہداء کی نمازجنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی تھی، شہدا کے جسدِخاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ شہید کانسٹیبل پیرجمال کو صوابی میں نمازجنازہ پڑھنے کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

دوسری جانب اسپتال میں تصدیق کے بعد شہداء کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے، شہید ہونے والوں میں سپاہی شہریار خان کی صرف 20 روز قبل شادی ہوئی تھی۔