Thursday, May 2, 2024

پشاور دھماکے میں ملوث پورے نیٹ ورک کی نشاندہی ہو چکی ہے، محمدعلی سیف

پشاور دھماکے میں ملوث پورے نیٹ ورک کی نشاندہی ہو چکی ہے، محمدعلی سیف
March 5, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - معاون خصوصی وزیر اعلی کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے پشاور دھماکے میں ملوث پورے نیٹ ورک کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

محمد علی سیف نے سی سی پی او پشاور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پشاور دھماکے میں شواہد اکٹھے کر لئے۔ 48 گھنٹے کے اندر تفصیلات سامنے لائیں گے۔ ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور سی سی پی او پشاور اعجاز خان کے مطابق حملہ آور کا پستول، باڈی پارٹس اور فنگر پرنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ حملہ آور کو لانے والے رکشے کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے۔

سانحہ کی انوسٹی گیشن کرنے والی سی ٹی ڈی کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پراعتماد ہیں کہ دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کر لیا جائے گا۔