Sunday, September 8, 2024

پریانتھا کمارا قتل کیس، تفتیش میں سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین ہو گیا

پریانتھا کمارا قتل کیس، تفتیش میں سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین ہو گیا
January 20, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی تفتیش میں سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا پر قینچی سے وار کئے۔ حافظ تیمور نے اینٹ کا بنا بلاک پریانتھا پر مارا۔ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی۔ شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا۔ عبدالصبور بٹ نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا۔ ساتوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے آگ لگانے کیلیے جو لائٹر استعمال ہوا وہ بھی برآمد ہو گیا ہے۔ ملزمان نے زیر دفعہ 164 کے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ سات ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے پر انھیں گوجرانوالہ جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

جیل سپریڈینٹ نے کہا پریانتھا کیس کے سات ملزمان کو اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے۔