Thursday, April 25, 2024

پریانتھا کمارا قتل کیس کا چالان مکمل کرکے پراسییکوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا

پریانتھا کمارا قتل کیس کا چالان مکمل کرکے پراسییکوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا
March 4, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا چالان مکمل کرکے پراسییکوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پریانتھا کمارا قتل کیس میں نواسی ملزمان ہیں جن میں سے پندرہ نے تشدد میں حصہ لیا۔ پریانتھا کمارا کی جانب سے دل آزاری والی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ صرف اسٹیکر اتارنے کو بنیاد بنا کر لوگوں کو اشتعال دلایا گیا۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔