Friday, April 26, 2024

پریانتھا کمارا قتل کیس، پنجاب حکومت کا مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ

پریانتھا کمارا قتل کیس، پنجاب حکومت کا مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل، جلانے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پنجاب حکومت نے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا۔ پریانتھا کمارا قتل کیس کی پیروی پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی۔

قبل ازیں پریانتھا کمارا قتل کیس میں مزید دو ملزمان گرفتار ہو گئے تھے۔ ملزمان حمزہ اور لقمان کو نتائشہ نسیم سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 14 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ سیالکوٹ پولیس ملزمان کو سخت سیکورٹی میں لیکر عدالت پہنچی تھی۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔