پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر جمع کرا دیئے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر جمع کرا دیئے۔
پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسی طرح پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں رقم کی منتقلی پر سیالکوٹ کی تاجر برادری سے اظہارِتشکر کیا، کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری 10 سال تک یہ عمل جاری رکھے گی۔