Friday, April 19, 2024

پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمد روک دی گئی

پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمد روک دی گئی
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کر لیے۔ پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمد روک دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومتی فیصلوں پر بریفنگ دی۔ بتایا جن اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ان میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز،  کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر،  گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

دوران پریس کانفرنس مریم اورنگزیب نے ڈالر کی اونچی آڑان اور موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت پر ڈال دی۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ آئندہ انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں پر کام ہو رہا ہے۔ پٹرولیم پرائسز کو روک کر معیشت پر بوجھ ڈالا گیا۔ عوام کو موجودہ صورتحال میں قربانی دینا پڑے گی۔