لیورپول (92 نیوز) - پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے کلب فٹ بال میں 700 گول مکمل کرلیے۔
کرسٹیانو رونالڈو یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے یہ سنگ میل مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں عبور کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو پریمیئر لیگ میں ایورٹن کے خلاف میچ کے لیے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بینچ سے باہر آئے، انہوں نے میچ میں اپنا جادو جگائے رکھا اور اپنے کلب کو 2-1 سے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔