Thursday, April 25, 2024

پرویزالہی نے غلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا

پرویزالہی نے غلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا
September 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی۔ پرویزالہی نے غلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے سی سی پی او کو آشیرباد دی ہے کہ وفاق ہماری اجازت کے بغیر تبادلہ نہیں کر سکتا۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہی نے وفاق سے خود نمٹنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے پر تبادلہ کرنا ہی غیر قانونی ہے۔ جاوید لطیف پر مقدمہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے درج کیا گیا۔ انویسٹی گیشن ونگ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود احمد خان کہتے ہیں سی سی پی او نے سیاسی طور پر لوگوں کو خریدنے اور توڑنے کی کوشش کی۔ جاتے ہوئے سی سی پی او کمائی کرنا چاہتے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے پنجاب حکومت کے حکم پر وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگ زیب کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے یہ مقدمہ درج کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔