Thursday, April 25, 2024

پرویز خٹک کسی کے فون پر وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہوئے، ایاز صادق

پرویز خٹک کسی کے فون پر وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہوئے، ایاز صادق
January 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا پرویز خٹک کسی کے فون پر وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہوئے۔

ہفتہ کے روز دوران پریس کانفرنس ایاز صادق نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے لندن جائیں گے، نواز شریف شاید ساتھ ہی آجائیں۔ حکومت نواز شریف کے آنے کا سن کر گھبرائی ہوئی ہے۔ اس وقت آزاد اور منصفانہ الیکشن ضروری ہیں۔ انہوں نے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوئی تاریخ نہیں دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے نو ماہ میں وزارت خزانہ مین سرنڈ کردیا، جنہیں ابھی تک پارلیمنٹ کی قانون سازی کا علم نہیں۔ جب بھی لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن بات کرنا چاہتے ہوں تو تمام پروسیڈنگز کو رودیا جاتا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر غلام سرور خان کہتے ہیں نواز شریف وطن واپس آئے تو سیدھا جیل جائیں گے، حکومت کے سر پر اللہ اور عوام کا ہاتھ ہے،،، فوج کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔