Sunday, September 8, 2024

پرویز الہٰی سے ق لیگ امریکا کے صدر کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو

پرویز الہٰی سے ق لیگ امریکا کے صدر کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو
January 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے پاکستان مسلم لیگ ق امریکا کے صدر میاں ذاکر نسیم، جنرل سیکرٹری چودھری تنویر اور سینئر رہنما چودھری ادریس عارف نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے مسلم لیگ امریکا کے صدر میاں ذاکر نسیم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اسپیکر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنانا ضروری ہے، بیرون ملک بسنے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے حکومت کے ساتھ ملکر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قانون سازی کی۔ بیرون ملک لاکھوں پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اپنا ذمہ درانہ کردار ادا کیا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔

میاں ذاکر نسیم نے کہا چودھری شجاعت حسین نے بطور وزیر اعظم اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت واپس لانے کا قانون پاس کیا۔

ملاقات میں جنرل سیکرٹری چودھری تنویر اور سینئر رہنما چودھری ادریش عارف بھی موجود تھے۔