Thursday, April 25, 2024

پرویز الہٰی نے بتایا ہے انہیں کہا گیا اسمبلی تحلیل نہیں کرنی، فواد چودھری

پرویز الہٰی نے بتایا ہے انہیں کہا گیا اسمبلی تحلیل نہیں کرنی، فواد چودھری
January 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی نے بتایا ہے انہیں کہا گیا اسمبلی تحلیل نہیں کرنی۔

92 نیوز کے پروگرام’’ ہوکیا رہا ہے ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری بولے کچھ ایم پی ایز بھی ایسا ہی کچھ کہہ رہے ہیں پر پرویز الہٰی کا واضح مؤقف ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو گی۔

رہنماء پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کرائیں، کہیں ایسا نہ ہو حالات کنٹرول سے نکل جائیں، ہماری پہلی ترجیح اسمبلیوں کی تحلیل ہے، اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے اعتماد کا ووٹ ضروری ہے۔