لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الہیٰ نے فواد چودھری سے متعلق گفتگو میں ان کے بھائی سے معذرت کرلی۔ کہا فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ بیان پر معذرت خواہ ہوں۔ فیصل چودھری بولے چودھری صاحب آپ بڑے ہیں۔ معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے فیصل فرید ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے بیان پر ان کے اہلِ خانہ سے معذرت کی ہے۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کل کے نادانستہ بیان سے فواد چودھری اور ان کے اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوئے، جس پر افسوس ہے۔ فواد چودھری کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج قابلِ مذمت ہے۔
فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا کہ چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہیں۔
فواد چودھری کی ایف ایٹ کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بھی فیصل فرید ایڈووکیٹ نے پرویز الہیٰ کی معذرت کا زکر کیا۔
فیصل فرید ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی ہمارے بڑے ہیں میں اور میرا خاندان ان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔