لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہی کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی۔ راسخ الہٰی کے اثاثے منجمد کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفتیشی افسر کو ملزموں سے اثاثوں کی تفصیلات پوچھنے کی اجازت دے دی گئی۔ لاہور کی مقامی عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا۔