Saturday, September 21, 2024

نواز شریف عدالتی مفرور ہیں، پنجاب آئے تو گرفتار کریں گے، عمران خان

نواز شریف عدالتی مفرور ہیں، پنجاب آئے تو گرفتار کریں گے، عمران خان
December 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور(92 نیوز) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں نواز شریف عدالتی مفرور ہیں، پنجاب آئے تو گرفتار کریں گے۔

ہفتے کو عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی کا خیال ہے حکومت کچھ دیر اور چلنی چاہیے، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ آئندہ الیکشن کے بعد پرویزالہی ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے کہا عثمان بزدار کو ہٹا دیں، مطالبہ عجیب تھا کیونکہ آرمی چیف وزیراعظم کے ماتحت ہے۔ جنرل باجوہ علیم خان کا کہتے تھے، انہیں بتایا اس پر کیسز ہیں۔ پرویز الہٰی نے بھی کہا تھا وہ علیم خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بولے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ضرور کریں گے، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا کی باتوں کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، وہ جرائم پیشہ شخص ہے۔ معیشت کی یہ حالت 30 سال سے حکومت کرنے والوں کی وجہ سے ہے۔