Tuesday, May 7, 2024

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کردیں گے، فواد چودھری

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کردیں گے، فواد چودھری
January 11, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلی پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد تحریک انصاف انتخابات کی طرف جائے گی، عوام کا عمران خان پر مکمل بھروسہ ہے، کسی کو شہبازشریف اور بلاول بھٹو پر اعتماد نہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات  اچھے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمبلی میں داخلے سے کسی کو نہیں روکنا چاہیے۔