Saturday, July 27, 2024

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، حافظ حمد اللہ

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، حافظ حمد اللہ
January 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

جمعرات کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پرویز الہٰی سے متعلق 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر کی خبر رہے گی۔

حافظ حمد اللہ بولے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی، مگر وہاں سے نمبر بند ملا، اب خان صاحب کیلئے کوئی کال نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو چار تو کیا ایک گولی بھی نہیں لگی۔ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں پنجاب فرانزک رپورٹ قابل قبول ہے۔