Friday, March 29, 2024

کیلیفورنیا:پولیس کی فائرنگ سےسیاہ فام شہری کی ہلاکت پر 5 ویں روزبھی مظاہرےجاری

کیلیفورنیا:پولیس کی فائرنگ سےسیاہ فام شہری کی ہلاکت پر 5 ویں روزبھی مظاہرےجاری
October 2, 2016
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد پولیس کے خلاف مظاہرے پانچ ویں روز بھی جاری ہیں ۔ مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق یوگینڈا نژاد امریکی شہری گزشتہ ہفتے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد پولیس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ۔ مظاہرے میں دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔واضح رہے کہ  گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے کئی سیاہ فام شہری ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد امریکا کی  کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوئے۔