Saturday, April 20, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے خلاف ہزاروں امریکیوں کا ٹرمپ ٹاور کے باہر احتجاج

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے خلاف ہزاروں امریکیوں کا ٹرمپ ٹاور کے باہر احتجاج
November 10, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے خلاف ہزاروں امریکیوں کا ٹرمپ ٹاورز کے باہر احتجاج ، امریکا کے دیگر شہروں میں بھی ٹرمپ مخالف مظاہرے جارہی ہیں جبکہ  مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی خوب  نعرے لگائے۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا بھر میں ٹرمپ مخالف مظاہرے شروع ہوگئے اور ہزاروں افراد امریکا کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے۔ نیویارک کے ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین میں تارکین وطن، مسلمانوں اور دیگر گروپوں کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں  جن پر ٹرمپ مخالف نعرے درج ہیں  شکاگو، آسٹن، ٹیکساس، ٹینیسی، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری جانب یورپ میں بھی ٹرمپ مخالف بیانات سامنے آرہےہیں جرمن وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی کامیابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اس سے قبل یورپ پر لفظی حملے کر چکے ہیں جس پر تشویش ہے۔