Wednesday, April 24, 2024

کرپشن کے خلاف احتجاج سے کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچے گا  : شاہ محمود

کرپشن کے خلاف احتجاج سے کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچے گا  : شاہ محمود
October 22, 2016
راولپنڈی (92نیوز)تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کےخلاف احتجاج سے کشمیر کاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا حکومت وزیر خارجہ کا تقررکیوں نہیں کررہی ؟؟اگر کوئی رکاوٹ ہے تو قوم کو بتایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی نے حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ملاقات کی ۔  ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور یاسین ملک کی قید پر تفصیلی بات چیت کی گئی میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ہم تنزلی کا شکارہورہے ہیں۔ تحریک انصاف ملک کی سمت درست کرنا چاہتی ہے سیاسی تعلقات جیسے بھی ہوں کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں۔ حریت رہنماءکی اہلیہ مشال ملک کاکہنا تھا کہ یا سین ملک کی حالت بہت تشویش ناک ہے بھارتی فورسز نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے ابھی تک حراست میں رکھا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں ہے۔۔انسانی حقوق اداروں کا خاموش رہنا سمجھ سے باہر ہے.