Tuesday, May 7, 2024

ملک کی ترقی اور خوشحالی ن لیگ کا ایجنڈا ہے: نوازشریف

ملک کی ترقی اور خوشحالی ن لیگ کا ایجنڈا ہے: نوازشریف
November 11, 2016
سانگلہ ہل(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی ن لیگ کا ایجنڈا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق موٹروے کے سانگلہ ہل انٹرچینج کے افتتاح کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نےکہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی ن لیگ کا ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مخالفوں کی کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کا ختم ہواور ملک ترقی نہ کرے  لیکن ہم ان کا ایجںڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صرف مسلم لیگ ن بنارہی ہے ۔ اس موقع پر سانگلہ ہل کیلئے سوئی گیس اور کچھ دوسرے منصوبوں کا اعلان بھی کیاہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب علاقے میں سڑکوں کا جال بچھے گا تو لوگوں کو روز ملے گا اور اس انیٹرچینج کی وجہ سے لاہور جانےکیلئے گھنٹوں کی مسافت اب منٹوں میں طے ہوگئی ۔ وزیراعظم نے سانگلہ ہل کیلئے ایک یونیورسٹی بنانے کا ابھی اعلان کیا ۔